Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / ہندوستان ماحولیات کے تحفظ کا پابند عہد : مودی

ہندوستان ماحولیات کے تحفظ کا پابند عہد : مودی

نئی دہلی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ہندوستان ماحولیات کے تحفظ کا پابند عہد ہے اور اِس کے لئے درکار ہرممکن اقدام کررہا ہے لیکن دیگر سے بھی اپنے وعدوں اور عہد کی تکمیل کی توقع رکھتا ہے۔ مودی نے کہاکہ تمام اقوام 2015 ء کی COP-21 سمٹ منعقدہ پیرس میں مل کر یہ موقف طے کیاکہ کرۂ ارض کے مفاد میں مشترک اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ یہاں عالمی چوٹی اجلاس سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ساری دنیا تبدیلی لانے کا عہد کرچکی ہے اور اسی طرح ہم نے بھی کیا ہے۔ دنیا بھر میں اِس سلسلہ میں غور و خوض ہورہا ہے جبکہ ہندوستان عملی اقدامات کرتے ہوئے تحفظ ماحولیات کے تئیں اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندوستان 2030 ء کے نشانہ کی تکمیل ضرور کرے گا۔ نیشنل جیوگرافک گرین ڈیکس رپورٹ 2014 ء نے حال ہی میں ہندوستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اُسے کافی بہتر رینک دیا ہے۔ مودی نے اِس موضوع پر گاندھی جی کے نظریہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تمام وسائل اور تمام تر فطری دولت خالق کائنات کی ہے اور ہم بس اِس دولت کے نگہبان کا کام کرتے ہیں۔ گاندھی جی نے بھی اسی فلسفہ کی وکالت کی تھی۔ اِس سمٹ میں زائداز 2 ہزار مندوبین حصہ لے رہے ہیں ، جہاں تبدیلی ماحولیات کے پس منظر میں لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT