Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / ہندوستان معاشی سوپر پاور بننے کا راہ پر : راجناتھ سنگھ

ہندوستان معاشی سوپر پاور بننے کا راہ پر : راجناتھ سنگھ

لکھنو۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں چار باغ ریلوے اسٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان انتہائی تیز رفتار سے دنیا کی بڑھتی ہوئی معیشت بن رہا ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران چین یا امریکہ سے بھی زیادہ یعنی جملہ 51 ارب امریکی ڈالر مالیتی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وہ دن دور نہیں جبکہ ہندوستان ایک معاشی سوپر پاور بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی حکومت سے پہلے ہندوستانی معیشت کا رجحان منفی تھا۔ ان کے دور حکومت میں شرح ترقی 8.4 فیصد تک پہنچ گئی بعد کے دو سالوں میں یہ 7.6 رہی۔ جبکہ یو پی اے کے 10 سالہ دور حکومت میں یہ 6 فیصد سے کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں انحطاط پیدا ہوگیا تھا۔ ریلوے کو بہترین کارکردگی والا شعبہ قرار دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کئی لاکھ کروڑ روپئے کی اس میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT