Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں اسمارٹ سٹیز کاموں کا جائزہ

ہندوستان میں اسمارٹ سٹیز کاموں کا جائزہ

امریکی ٹکنالوجی پر ڈاکٹر راما سوامی کا دورہ ہند
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان میں اسمارٹ سٹیز بنانے کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے امریکہ سرکاری طور پر ٹکنالوجی ماہر ڈاکٹر انورادھا راما سوامی کو ہندوستان روانہ کردیا ہے وہ ہندوستان میں جولائی 1827 سے موجود شہروں کا انتخاب کریں گے ۔ ڈاکٹر راما سوامی ہندوستانی شہروں جئے پور ، اجمیر ، الہ آباد اور وشاکھا پٹنم کا دورہ کریں گے ۔ جب کہ وہ وشاکھا پٹنم کا 25 تا 28 جولائی دورہ کریں گے ۔ یہاں جاری کردہ ایک سرکاری پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس دوران ڈاکٹر راما سوامی اسمارٹ سٹیز اور شہروں کو سرسبز و شاداب بنائے جانے کے تعلق سے شہر کے انتظامیہ ، ماہرین سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کریں گے ۔ ڈاکٹر راما سوامی نے بتایا کہ وہ مختلف سرکاری شخصیتوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تبادلہ خیال کریں گے اور اب تک انجام دئیے گئے کاموں کے بارے میں پتہ لگائیں گے ۔ ڈاکٹر راما سوامی موجودہ طور پر صدر شعبہ سائنس ، ٹکنالوجی ، عوامی پالیسی ، ڈائرکٹر سنٹر برائے سائنس ٹکنالوجی اینڈ پبلک پالیسی ہمسفری اسکول آف عوامی امور ، یونیورسٹی آف منی سوٹا ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT