Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں ایرو اسپیس انڈسٹری کے لیے کافی مواقع

ہندوستان میں ایرو اسپیس انڈسٹری کے لیے کافی مواقع

ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر وی کے سرسوت کا بیان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا ( اے ایس آئی ) کے صدر ڈاکٹر وی کے سرسوت نے کہا کہ ہندوستان میں ایرو اسپیس انڈسٹری کے لیے کافی مواقع ہیں ۔ بشرطیکہ معیار میں بہتری پیدا کی جائے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں ایرو اسپیس انڈسٹری ان کے پراڈکٹس کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے علاوہ بیرونی انڈسٹریز کے ساتھ اشتراک اور معاہدہ کریں تو وہ آئندہ 20 سال میں ملک کی ضرورت کے 200 بلین ڈالر ایرو اسپیس کامپونینٹس کے کم از کم 30 فیصد کو پورا کرسکتی ہے ۔ ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ (HAL) کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ٹی سورنا راجو نے ، جو اس موقع پر موجود تھے کہا کہ ایچ اے ایل کی جانب سے سیول ایرکرافٹ ڈیزائن تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ Aesi کی حیدرآباد برانچ کی جانب سے ایک ٹیکنیکل میٹ اور ایرو اسپیس لومینری لکچر کا یہاں بی ایم برلا سائنس میوزیم میں اہتمام کیا گیا جس میں ایرو اسپیس شعبہ کے تقریبا 300 سائنس دانوں ، انجینئرس ، صنعت کار اور پروفیشنلس نے حصہ لیا ۔ وزیر دفاع کے سائنسی مشیر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی Aesi حیدرآباد کے موجودہ چیرمین ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT