Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / ہندوستان میں ایک ٹریلین ڈالرس سرمایہ کاری کے فوری مواقع

ہندوستان میں ایک ٹریلین ڈالرس سرمایہ کاری کے فوری مواقع

مسدر ( متحدہ عرب امارات )17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ہندوستان مدعو کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان نے ایک ٹریلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کے فوری مواقع پیدا کئے ہیں اور حکومت امارات کے تاجروں کی تشویش کو دور کرنے فوری اقدامتا کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گذشتہ 34 سال کے دوران یو اے ای سے سرمایہ کاری نہ ملنے کے خسارہ کو پورا کرنا چاہتی ہے ۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کو ورثہ میں کچھ مسائل ملے ہیں اور ان کی فوری ترجیح یہ ہے کہ ایسی کوششیں شروع کی جائیں جو سابقہ حکومتوں کی عدم فیصلہ سازی اور کاہلی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئی تھیں۔ نریندر مودی مسدر شہر میں متحدہ عرب امارات کے بڑے تاجروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ مودی گذشتہ 34 سال میں عرب امارات کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں انہوںنے کہا کہ ہندوستان میں عرب امارات کے سرمایہ کاروں کیلئے انفرا اسٹرکچر ‘ توانائی اور رئیل اسٹیٹ شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کریں اور 21 ویں صدی کو ایشیا کی صدی بنائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام بڑے عالمی اداروں جیسے آئی ایم ایف ‘ عالمی بینک اور موڈیز نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ہندوستان ایک تیزی سے ترقی پاتی ہوئی معیشت ہے اور اس میں مزید بھاری ترقی کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب ہندوستان تیز رفتار ترقی کر رہا ہے اور دوسری جانب دنیا ایشیا کی سمت دیکھ رہی ہے ۔ تاہم کیا ایشیا متحدہ عرب امارات کے بغیر مکمل ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عرب امارات کو ایشیا کے اہم کاموں میں مرکز میں رہنا چاہئے ۔ متحدہ عرب امارات کی طاقت اور ہندوستان کی صلاحیت مل کر موجودہ صدی کو ایشیا کی صدی بناسکتے ہیں۔ نریندرمودی نے کہا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے تاجروں کو ہونے والے مسائل سے واقف کروایا گیا ہے اور وہ یہ تیقن دینا چاہتے ہیں کہ حکومت ان مسائل کو حل کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وزیر تجارت کو روانہ کرینگے جو ان مسائل کا جائزہ لے کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔ سرمایہ کاروں نے وزیر اعظم سے کہا کہ انہیں سنگل ونڈو کلئیرنس جیسے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ہندوستان میں تجارت کے پیچیدہ طریقہ کار کا بھی تذکرہ کیا جس پر مودی نے تیقن دیا کہ ان مسائل کو حل کرلیا جائیگا ۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں تاجر برادری نے مزْد کہا کہ حکومت کو ایک اہم شراکت دار بننے کی ضرورت ہے تاکہ ان سرمایہ کاروں کیلئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کیا جاسکے جنہیں وہاں اپنے سرمایہ کے تحفظ کی ضرورت ہے ۔ یہ مسئلہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے کیونکہ کئی سرمایہ کاروں نے جن کا مشرق  وسطی علقاہ سے تعلق ہے ماضی میں ٹیکس اور پالیسی سے سے متعلق مسائل پر شکایات کی تھیں۔ مودی نے کہا کہ انہیں ہندوستان کی ترقی کیلئے انفرا اسٹرکچر بنانے سرمایہ کی ضرورت ہے اور ہندوستان میں فی الحال ایک ٹریلین ڈالرس کے فوری سرمایہ کاری کے مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ بہت بڑی سرمایہ کاری ہوگی ۔ اس طرح کی سرمایہ کاری کا ہندوستان میں خیر مقدم ہے کیونکہ اب ہندوستان میں ایک مستحکم اور فیصلہ ساز حکومت قائم ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT