Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان میں بیروزگاری کا خطرہ، مودی کے اچھے دن کی قلعی کھل گئی: راہول

ہندوستان میں بیروزگاری کا خطرہ، مودی کے اچھے دن کی قلعی کھل گئی: راہول

نئی دہلی ۔ 19مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو بیروزگار کے مسئلہ پر آج اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ایک نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات کی جانب سے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کے بارے میں خبرد ارکئے جانے کے بعد ’’اچھے دن ‘‘ سے متعلق ان ( مودی ) کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات پال گروتمین نے اس بات کی توثیق کردی ہے جو ہم گزشتہ دو سال سے کہتے رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر بیروزگاری ہی ہندوستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ تاہم یہ امر بدبختانہ ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسے وزیراعظم ہے جو حقیقت سے انکار کے ساتھ خیالوں کی دنیا میں رہتے ہیں ۔ ڈر ہے کہ ’’اچھے دن اب پریشان کن ثابت ہوں گے ‘‘ ۔ اس تبصرہ کیلئے راہول گاندھی نے ایک میڈیا رپورٹ کا استعمال کیا جس میں پال گروتمین نے وارننگ دی ہے کہ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری پھیل سکتی ہے ۔ کانگریس کے صدر اکثر مودی کو ہر سال دو کروڑ ملازمتوں کی فراہمی سے متعلق ان کے وعدے پر طنز اور تنقید کا نشانہ بنایا کرتے ہیں ،الزام عائد کیا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے فیصلوں کے ذریعہ وزیراعظم لاکھوں ملازمتوں کو چھین چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT