Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں بیڑی کے استعمال سے سالانہ 6 لاکھ اموات

ہندوستان میں بیڑی کے استعمال سے سالانہ 6 لاکھ اموات

پونے 6مئی (سیاست ڈاٹ کام) بیڑی صنعت کی لابی کی طرف سے اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت کم شرحیں لگانے کی کوششوں کے باوجود سماجی کارکنوں کو توقع ہے کہ دیگر تمباکو مصنوعات کی طرح بیڑی پر بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔  ہندوستان میں تمباکو نوشی سے ہونے والی سالانہ 12 لاکھ اموات میں صرف بیڑی کے سبب 6  لاکھ اموات ہوتی ہیں۔ مجموعی تمباکو مصنوعات میں بیڑی کا 80  سے 90 فیصد حصہ ہے ۔ ہرسال فروخت ہونے والی بیڑی کی تعداد سگریٹ سے آٹھ گنا زیادہ ہے ۔ ٹاٹا میموریل اسپتال کے سرجن ڈاکٹر پنکج چترویدی کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ جی ایس ٹی نظام میں تمام تمباکو مصنوعات پر مہنگی شرح لگائے ، تاکہ ان کا استعمال کم کیا جاسکے ۔ ٹاٹا میموریل سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آر اے باڑوے کی قیادت میں 108 کینسر سنٹروں کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کے نام بھیجے گئے ایک حالیہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں تمباکو پر ٹیکس لگانے کی تاریخی کوتاہیوں کو درست کرنے کے لئے جی ایس ٹی ایک سنہری موقع ہے ۔
چیف منسٹر یوگی نے جھاڑولگائی،صرف دکھاوا : کانگریس
لکھنؤ، 06 مئی (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صفائی مہم سے تحریک پاتے ہوئے لکھنؤ شہر کے بالو اڈے محلہ میں جھاڑو لگائی۔ریاست کے شہری ترقیات کے وزیر سریش کھنہ کے ساتھ گومتی کے کنارے پر آباد بالو اڈے علاقہ میں سخت سکیوریٹی کے درمیان پہنچ کر یوگی نے خود جھاڑو لگائی اور لوگوں سے صفائی رکھنے کی اپیل کی۔ بالو اڈے محلہ کی سنیتا نامی خاتون نے کہا کہ اس سے معاشرے میں مثبت اثر پڑے گا۔ریاستی وزیر  کھنہ نے کہاکہ بی جے پی حکومت کا یہ ماننا ہے کہ عام طور پر گندگی کی وجہ سے ہی بیماریاں پھیلتی ہیں، صفائی سب کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ کانگریس نے یوگی کی صفائی مہم کو صرف ایک دکھاوا قرار دیا۔ کانگریس لیڈر پردیپ ماتھر نے کہاکہ جھاڑو مارنے کی بجائے چیف منسٹر کو چاہئے کہ اُن عہدیداروں کو سزا دیں جو گندگی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔ چیف منسٹر کو سرکاری مشنری پر کڑی نظر رکھنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT