Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / ہندوستان میں جہادی لہر کا انتباہ: نارائنن

ہندوستان میں جہادی لہر کا انتباہ: نارائنن

لندن 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مشیر قومی سلامتی ایم کے نارائنن نے آج خبردار کیا کہ ہندوستان میں جہاد کا ایک نیا نمونہ ہندوستانیوں کی مختصر لیکن مستحکم تعداد کو متاثر کر رہا ہے کہ وہ شام میں دولت اسلامیہ کی تحریک میں شامل ہوجائیں۔ نارائنن نے جو سابق ڈائرکٹر انٹلی جنس بھی ہیں یہاں ایک لکچر میں کہا کہ جہاد کا یہ نیا نمونہ اپنے استحک

لندن 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مشیر قومی سلامتی ایم کے نارائنن نے آج خبردار کیا کہ ہندوستان میں جہاد کا ایک نیا نمونہ ہندوستانیوں کی مختصر لیکن مستحکم تعداد کو متاثر کر رہا ہے کہ وہ شام میں دولت اسلامیہ کی تحریک میں شامل ہوجائیں۔ نارائنن نے جو سابق ڈائرکٹر انٹلی جنس بھی ہیں یہاں ایک لکچر میں کہا کہ جہاد کا یہ نیا نمونہ اپنے استحکام اور روحانی اعتبار سے پرکشش ثابت ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائین پروپگنڈہ کی وجہ سے وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جہادی لہر نئی بلندیوں تک پہونچ رہی ہے ۔ ہندوستان میں ہم آج جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک مختصر لیکن مستحکم تعداد شام میں داعش میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی ہے ۔ حال ہی میں مغربی بنگال گورنر کی حیثیت سے مستعفی ہونے والے نارائنن نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ہندوستان کیلئے سکیوریٹی چیلنجس و حکمت عملی ضروریات پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ہندوستان کے سکیوریٹی چیلنجس پر اظہار خیال کرنے والے وہ درست شخص ہیں یا نہیں کیونکہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس کام کی انجام دہی میں وہ زیادہ کامیاب نہیں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت ہو رہا ہے جب ایشیا کے حالات انتہائی دگرگوں ہیں اور ہندوستان بھی چونکہ ایشیا کا حصہ ہے اس لئے وہ یہاں درپیش حالات سے خود کو الگ تھلگ نہیں رکھ سکتا۔

TOPPOPULARRECENT