Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں داعش کی سرگرمیوں کا پتہ چلانے آسٹریلیا سے مدد طلب

ہندوستان میں داعش کی سرگرمیوں کا پتہ چلانے آسٹریلیا سے مدد طلب

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی گرفتاری میں انڈونیشیا کے مدد کئے جانے کے بعد ہندوستان نے آج آسٹریلیا سے خواہش کی ہے کہ وہ ہندوستان کے نوجوانوں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب دینے اور داعش کی سرگرمیوں کا پتہ چلانے کیلئے مدد کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ ممبئی میں ایک شخص کی گرفتاری کے بعد ہندوستان میں داعش کے سرگرم ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل جارج برانڈس سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT