ہندوستان میں داعش کے حامی چار کارکن گرفتار

نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ملک میں آئی ایس آئی ایس (داعش) کے حامی چار کراکنوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں مہاراشٹرا کے دو اور آندھراپردیش و کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک ایک کارکن شامل ہیں۔ مملکتی وزیر داخلہ ہیرا بھائی پرتی بھائی چودھری نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی

نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ملک میں آئی ایس آئی ایس (داعش) کے حامی چار کراکنوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں مہاراشٹرا کے دو اور آندھراپردیش و کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک ایک کارکن شامل ہیں۔ مملکتی وزیر داخلہ ہیرا بھائی پرتی بھائی چودھری نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور ریاستی پولیس کی طرف سے کی گئی ان تمام کیسیس کی تحقیقات نے ان کارکنوں کو بیرونی فنڈس موصول ہونے کی کسی اطلاع کا تاحال کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت اس صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ سیکوریٹی فورسیس اور انٹلیجنس کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ ان عناصر کی شناخت کریں اور ان پر خفیہ نظر رکھی جائے۔ اس ضمن میں سائبر اسپیس کی بھی باریک بینی سے اسکیننگ کی جارہی ہے‘‘۔ مملکتی وزیر نے کہا کہ ’’ان اقدامات کے علاوہ داعش کو حکومت نے یو اے پی اے کے تحت دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT