Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان میں دنیا کے سب سے زیادہ خاتون پائلیٹس

ہندوستان میں دنیا کے سب سے زیادہ خاتون پائلیٹس

نئی دہلی ۔ 19 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر مملکت برائے شہری ہوابازی جئینت سنہا نے آج کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں خاتون پائلیٹس ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان اس معاملے میں دنیا میں سب سے آگے ہے چاہے وہ ایئرانڈیا کا معاملہ ہو یا انڈین ایرفورس میں خاتون پائلیٹس کی تعداد ہو ۔ یہ ثبوت ہے کہ خواتین نے ہوابازی کے شعبہ میں بہت پیشرفت کی ہے اور اُن کے کیرئیر بنانے میں ملک نے بھی اپنا رول ادا کیا ہے ۔ وزیر موصوف یہاں انڈیا ویمنس پائلیٹ اسوسی ایشن کی گولڈ جوبلی تقاریب میں اجتماع سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہاکہ خواتین کی موجودگی نے ہوابازی شعبہ کو بڑھاوا دینے میں اپنا حصہ ادا کیا ہے وہیں اس شعبہ میں اُن کے رول کے لئے ہنوز بہت گنجائش موجود ہے ۔ جئینت سنہا نے یہ بات بھی رکھی کہ ملک میں ٹرافک کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ فضائی حدود سے بہتر استفادہ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT