Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / ہندوستان میں دولت کی تقسیم پر بی جے پی اور راہول میں تکرار

ہندوستان میں دولت کی تقسیم پر بی جے پی اور راہول میں تکرار

کرناٹک میں 10 فبروری کو انتخابی مہم کا آغاز ، بی جے پی کی راہول پر جوابی تنقید
نئی دہلی ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی اور بی جے پی میں آج دولت کی ہندوستان میں تقسیم کے مسئلہ پر زبانی تکرار ہوگئی۔ صدر کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ عوام کو ڈاؤس کے بارے میں بتائیں۔ اپنی تقریر میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہندوستان کی جملہ آبادی کا 73 فیصد حصہ دولتمند ہیں۔ بی جے پی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان نے ’’غربت برقرار رکھنے پر اپنی اجارہ داری قائم کرلی ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر پر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو خبر دیکھی ہے اس کے بموجب آکس فیم سروے میں کہا گیا ہیکہ ہندوستان کے ایک فیصد دولتمند افراد 2017ء میں ہندوستان کی پیدا کی ہوئی دولت کے 73 فیصد خطہ پر قابض ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسمہاراؤ نے ٹوئیٹر پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی تباہ کن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ نہرو کی کانگریس نے غربت کو برقرار رکھنے پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ دریں اثناء ایک اور اطلاع کے بموجب صدر کانگریس راہول گاندھی کرناٹک میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا 10 فبروری کو آغاز کریں گے۔ اپنے تین روزہ دورہ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اپنی صدر کی پابند ہے۔ وہ بڑے پیمانے پر کرناٹک میں روڈ شو کریں گے اور ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT