Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں سونامی کا خطرہ نہیں

ہندوستان میں سونامی کا خطرہ نہیں

حیدرآباد ۔ 14نومبر ( سیاست نیوز) نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرہ میں کل آئے 7.3شدت کے زلزلہ سے ہندوستان میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن سروسیس نے بتایا کہ کل یہ زلزلہ آنے کے اندرون 9منٹ وزارت اُمور داخلہ نے بلیٹن جاری کرتے ہوئے ملک کی مختلف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کو باخبر کیا ۔ سنٹر کے مطابق سمندر میں پانی کی سطح میں ہونے والی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے ۔ بلیٹن میں صرف زلزلہ کے بارے میں واقف کرایا گیا اور ساحلی علاقوں میں چوکسی یا کسی بھی کارروائی کے بارے میں متعلقہ حکام کو ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔ اس دوران سری لنکاکی سمتخلیج بنگال کی جنوب مغرب میں ہوا کے دباؤ کے سبب جنوبی کونکن اور کیرالا کے ساحلی علاقوں میں طوفان کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ کیرالا اور پڑوسی علاقوں میں بھی ہوا کے دباؤ میں کمی دیکھی گئی ۔ اس کے اثر سے ساحلی آندھراپردیش میں بعض مقامات پر  ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT