Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان میں صبرآزما طرز رسائی ناگزیر: لیون

ہندوستان میں صبرآزما طرز رسائی ناگزیر: لیون

ملبورن۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر نیتھن لیوان کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے خلاف مجوزہ سیریز میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کا جسمانی اور ذہنی سخت امتحان متوقع ہے جہاں انہیں بہتر مظاہرہ کے لیے رنز بنانے ہوں گے آئندہ ماہ ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلیا سپنر نے کہا کہ حالیہ تاریخ بتاتی ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ 10 برسوں میں اپنی سرزمین پر کھیلے گئے 49 مقابلوں میں صرف 4 ناکامیاں برداش کی ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو اور انگلینڈ کے خلاف دو ہیں۔ ہندوستان کا دورہ آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر سخت امتحان ہوگا جہاں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا امتحان بھی ہوگا اور ان حالات میں مہمان کھلاڑیوں کو صبرآزما طرز رسائی اختیار کرنی ہوگی۔ اسپنر نے اپنے کپتان اسٹیو اسمتھ کے مطالبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کپتان نے جیسا کہ کہا کھلاڑیوں کو وہاں کے حالات سے جلد خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ ہند۔آسٹریلیا چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کا 23 فرو ری کو پونے میں آغاز ہورہا ہے جس کے بعد بنگلور میں 4 تا 8 مارچ ، رانچی میں 16 تا 20 مارچ اور دھرم شالا میں 25 تا 29 مارچ دیگر مقابلے کھیلے جائیں گے۔ 2013 ء میں جب آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا تو اسے میزبان ٹیم کے خلاف 4-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ لیون جو کہ 63 مقابلوں میں 228 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ جب میں نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا تو یہ پایا تھا کہ جتنی جلدی ہوسکے اتنی جلدی وکٹ سے ہم آہنگی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT