Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں عدم رواداری کے واقعات تشویشناک: مفتی مکرم

ہندوستان میں عدم رواداری کے واقعات تشویشناک: مفتی مکرم

نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماـز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ نماز باجماعت کی پابندی کریں۔ شاہی امام نے کہا کہ شراب حرام ہے، سود کا لین دین حرام ہے،بداخلاقی، حق تلفی اورناحق کسی کو ستانا گناہ عظیم ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج شریف کی رات جہنم میں شدید عذاب میں مبتلائبعض افراد کودیکھ کر ہم کو آگاہ کردیا ہے لہذا اب بھی اگر ہم نیک اعمال سے دور رہیں گے تو اس سے بڑی بد نصیبی نہیں ہوسکتی۔ شاہی امام نے کہا کہ فتحپوری رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ 29رجب بروز ہفتہ شاہی مسجد فتحپوری میں ہوگی۔ شعبان کا چاند دیکھ کر کمیٹی کے سامنے شہادت پیش کریں۔ شاہی امام نے امریکی مذہبی کمیشن کی 2015 کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ اس سرکاری رپورٹ میں صاف کہا گیا ہے کہ 2015 میں ہندوستان میں عدم رواداری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اقلیتوں سکھ، عیسائی اور مسلمانوں کی حق تلفی ہوئی ہے۔ اس رپورٹ سے ہندوستان کی بدنامی ہوئی ہے، یہ رپورٹ صحیح ہے یا غلط اسے حکومت کو ثابت کرنا چاہیئے ۔
گوا میں عصمت ریزی کا شکار لڑکی کے تحفظ کا مطالبہ
پناجی ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی نے آج چیف منسٹر گوا مسٹر لکشمی کانت پاریسکر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک نابالغ لڑکی کو فی الفور تحفظ فراہم کیا جائے جسے ایک رکن اسمبلی اٹانیومونساریٹا نے خرید کر عصمت ریزی کی ہے اور یہ کیس عدالت میں زیر نگرانی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو منتقل کردیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT