Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں عوام کو جنگی تعلیم کی وکالت : آر ایس ایس

ہندوستان میں عوام کو جنگی تعلیم کی وکالت : آر ایس ایس

نئی دہلی۔ /6 ستمبر (سیات ڈاٹ کام) آر ایس ایس ترجمان آرگنائزر نے امریکہ اور یوروپی ممالک کی طرز پر ہندوستان میں جنگی تعلیم کے مراکز کو ضروری قرار دینے کی وکالت کی اور کہا کہ انسداد دہشت گردی سرگرمیوں میں عوام کو شامل کیا جانا ضروری ہے ۔ تازہ شمارہ میں کہا گیا کہ سیکولر نظریہ کے حامل یہی کہیں گے کہ جنگ کیلئے حالات تیار کئے جارہے ہیں لیکن ایک ملک اگر اپنی تاریخ سے سبق حاصل نہ کرے تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ۔سیاسی و سماجی نظریہ ساز کوتلیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ابھرتے دہشت گردی کے خطرات میں کوئی بھی ملک صرف سرکاری اداروں پر انحصار نہیں کرسکتا اور قوم کے دفاع کیلئے عوام کو شامل کرنا ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT