Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان میں فضائی مسافروں کے تناسب میں اضافہ

ہندوستان میں فضائی مسافروں کے تناسب میں اضافہ

نئی دہلی۔/6فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں ایر پاسنجر ٹریفک ( فضائی مسافرین ) کی شرح میں سال2013 کے مقابل گزشتہ سال 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ چین اور روس کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ تاہم عالمی سطح پر شرح نمو 5.9 فیصد تک محدود رہی۔ انٹرنیشنل ایر ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں یہ اطلاع دی گئی اور بتایا کہ سال 2014 کے دوران ہندوستا

نئی دہلی۔/6فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں ایر پاسنجر ٹریفک ( فضائی مسافرین ) کی شرح میں سال2013 کے مقابل گزشتہ سال 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ چین اور روس کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ تاہم عالمی سطح پر شرح نمو 5.9 فیصد تک محدود رہی۔ انٹرنیشنل ایر ٹرانسپورٹ اسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں یہ اطلاع دی گئی اور بتایا کہ سال 2014 کے دوران ہندوستان میں فضائی مسافرین کی آمدورفت کی شرح 5.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ جبکہ طیاروں میں دستیاب نشستوں کا استعمال 76.3 فیصد تک کیا گیا۔اسوسی ایشن کے بموجب ایر پاسنجر ٹریفک میں چین میں 11فیصد اور روس میں 9.8فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال عالمی سطح پر 3.3 بلین مسافرین نے طیاروں میں سفر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT