Wednesday , February 21 2018
Home / عرب دنیا / ہندوستان میں فلسطینیوں کی تعلیم کیلئے اسکالر شپ میں دو گنا اضافہ

ہندوستان میں فلسطینیوں کی تعلیم کیلئے اسکالر شپ میں دو گنا اضافہ

رملہ ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر ہندوستان کی جانب سے فلسطین میں ڈپلومیسی کے لیے ایک ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اور ہندوستان میں فلسطینیوں کی تعلیم کے لیے اسکالر شپ کو دو گنا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔ ان اقدامات کے ذریعہ فلسطین میں عمارت کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جائے گا ۔ جہاں 50 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر فلسطین محمود عباس نے ہند ۔ فلسطین تعلقات میں وسیع تر مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا ۔ تعلیم کے شعبہ میں 3 معاہدے کیے گئے جس کی لاگت 5 ملین ڈالر ہے ۔ محمود عباس نے کہا کہ ہندوستان ہمارا قدیم دوست ملک ہے ۔ فلسطین کے ساتھ اس کے تعلقات دیرینہ ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم کے تاریخی دورہ پر ان سے خواہش کی کہ ہندوستان کو امن پیشرفت میں اہم رول ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مودی کا سرخ قالین خیر مقدم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT