Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان میں فٹبال کے ایک نئے آغاز کیلئے آئی سی ایل تیار

ہندوستان میں فٹبال کے ایک نئے آغاز کیلئے آئی سی ایل تیار

کولکتہ ۔ 11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین فٹبال لیگ کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے جو کہ ہندوستان میں ایک نئے باب کا آغاز بھی ہوگا ۔ ہندوستانی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں 158ویں مقام پر فائز ہے جب کہ ملک میں فٹبال کا کھیل اُس مقام پر موجود نہیں جیسا کہ یہاں دوسرے کھیل مقبول عام ہے لیکن انڈین فٹبال لیگ میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علاو

کولکتہ ۔ 11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین فٹبال لیگ کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے جو کہ ہندوستان میں ایک نئے باب کا آغاز بھی ہوگا ۔ ہندوستانی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں 158ویں مقام پر فائز ہے جب کہ ملک میں فٹبال کا کھیل اُس مقام پر موجود نہیں جیسا کہ یہاں دوسرے کھیل مقبول عام ہے لیکن انڈین فٹبال لیگ میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علاوہ بالی ووڈ کے مقبول ستارے عوام کو اس ٹورنمنٹ کی سمت راغب کرنے میں کامیاب ہوں گے اور امید کی جارہی ہے کہ اس ٹورنمنٹ کے انعقاد سے ہندوستان میں فٹبال کو مزید مقبولیت ملے گی ۔ اس ٹورنمنٹ میں ورلڈ کپ کے پانچ فاتح کھلاڑی موجود ہیں جیسا کہ برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی زیکو بحیثیت کوچ ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ زیکو کی موجودگی نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کیلئے ایک خوش آئند اور حوصلہ افزاء تصور کیا جارہا ہے ۔

ٹورنمنٹ میںموجود تمام اہم کھلاڑی اپنے کریئر کا بہترین وقت گذار چکے ہیں لیکن ان کی موجودگی شائقین میں دلچسپی پیدا کرسکتی ہے ۔ 44سالہ ڈیوڈ جیمس جو کہ کیرالا بلاسٹرس کے کھلاڑی ہیں اور یہ آئی سی ایل ٹورنمنٹ کے معمر ترین کھلاڑی ہوں گے ۔ بالی ووڈ اسٹارس کی موجودگی کے علاوہ کرکٹرس میں سچن تنڈولکر کی موجودگی بھی شائقین کو میدانوں تک لے کر آسکتی ہے جب کہ ٹیموں کے مشترکہ مالکان میں کئی بڑے تاجر موجود ہیں۔افتتاحی آئی سی ایل کے متعلق یہ سوال بھی پیدا ہورہا ہے کہ 10ہفتہ طویل یہ ٹورنمنٹ کس طرح ہندوستانی فٹبال کیلئے فائدہ مند ہوسکتاہے کیونکہ ٹورنمنٹ کے مقابلوں میں 6-5 بیرونی کھلاڑیوں کی موجودگی رہے گی ۔ امکان ہے کہ فٹبال کیلئے روایتی علاقے اور ٹیموں جیسے ایسٹ بنگال ‘ موہن بگان یا گوان کے ہمراہ نارتھ ایسٹ کلبس عوامی توجہ کا مرکز رہیں گے ۔ آئی سی ایل کے افتتاحی ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ ایٹلیٹیکو ڈی کولکتہ اور ممبئی سٹی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا جائے گا اور اس افتتاحی مقابلے سے قبل ٹورنمنٹ کیلئے ایک بالی ووڈ کی شاندار افتتاحی تقریب کی طرح ایک پروگرام بھی تیار کیا جاچکا ہے ۔ افتتاحی مقابلہ کے بعد جن دیگر 7مراکز پر فٹبال کے مقابلے کھیلے جائیں گے ان میں گوہاٹی ‘ کوچی ‘ پتوردا ‘ پونے ‘ چینائی ‘ ممبئی اور دہلی ہیں جب کہ ٹورنمنٹ کا خطابی مقابلہ 20 ڈسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

کاغذات پر بالی ووڈ اسٹارس رنبیر کپورکی ٹیم ممبئی سٹی فٹبال کلب ایک طاقتور ٹیم دکھائی دیتی ہے جس میں کرشماتی فرانسیسی فٹبال کھلاڑی نکولاز اینلکا اور فریڈرک جنبرگ کے ہمراہ ہندوستان کے نمبر ایک گول کیپر سبراتاپال ‘ تجربہ کار کھلاڑی سید رحیم نبیل اور مقبول عام کھلاڑی لال رینڈیکا رالٹے بھی موجود ہیں ۔ ممبئی کی ٹیم کو کوچنگ عملہ میں چند انگلش کھلاڑی کا ساتھ دستیاب ہے جیسا کہ ٹیم کے منیجر پیٹر ریڈ مانچسٹر سٹی کے سابق رکن رہے ہیں جب کہ ان کے نائب اسٹیو ڈربی کا بھی انگلش فٹبال کلب میں معروف نام ہے ۔ممبئی کے علاوہ گوا میں بھی آرسنل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رابرٹ ایمنیول اور برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی زیکو موجود ہیں ۔ 40سالہ ایمنیول کی شہرت تین ایف اے کپ اور دو پریمیئر لیگ خطابات حاصل کرنے کی وجہ سے ہے اور ان کی موجودگی ہندوستانی فٹبال کیلئے خوش آئند تصور کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT