Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ہندوستان میں قدرتی آفات سے گزشتہ سال 2 ملین افراد بے گھر

ہندوستان میں قدرتی آفات سے گزشتہ سال 2 ملین افراد بے گھر

اقوام متحدہ 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں گزشتہ سال تقریباً 2.14 ملین افراد قدرتی آفات کی وجہ سے بے گھر ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا۔ 2013 ء میں ہندوستان کو متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے فلپائن اور چین کے بعد تیسرا مقام دیا گیا۔ اِس رپورٹ کا عنوان ’’عالمی تخمینہ 2014 ء : تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثرہ افراد

اقوام متحدہ 18 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں گزشتہ سال تقریباً 2.14 ملین افراد قدرتی آفات کی وجہ سے بے گھر ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا۔ 2013 ء میں ہندوستان کو متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے فلپائن اور چین کے بعد تیسرا مقام دیا گیا۔ اِس رپورٹ کا عنوان ’’عالمی تخمینہ 2014 ء : تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثرہ افراد‘‘ رکھا گیا ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ 2013 ء میں تباہ کاریوں بالخصوص زلزلے اور ماحول کی وجہ سے دنیا بھر میں 22 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کسی لڑائی میں ہلاک ہونے والے سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ ہندوستان میں 2008 ء تا 2013 ء کے درمیان جملہ 26.13 ملین افراد متاثر ہوئے اور چین کے 54.25 ملین افراد کے بعد یہ دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ صرف گزشتہ سال قدرتی آفات سے متعلق واقعات کے نتیجہ میں ہندوستان میں 2.14 ملین افراد اور تشدد کے نتیجہ میں 64 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT