Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ پر رد عمل

ہندوستان میں مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ پر رد عمل

نئی دہلی۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج بین الاقوامی مذہبی آزادی 2014پر امریکی کانگریس کی رپورٹ کو نظر انداز کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں مذہبی محرکات کی بناء ہلاکتیں، گرفتاریاں، فسادات اور جبراً مذہبی تبدیلی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اگرچیکہ یہ رپورٹ امریکی انتظامیہ کیلئے محدود ہوتی ہے لیکن یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ ہندوستانی دستور نے اپنے تمام شہریوں بشمول اقلیتوں کو مساوی مذہبی، سماجی اور سیاسی حقوق کی طمانیت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT