Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کی حالت پاکستان اور بنگلہ دیش سے بہتر : تسلیمہ نسرین

ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کی حالت پاکستان اور بنگلہ دیش سے بہتر : تسلیمہ نسرین

اندور(مدھیہ پردیش) ۔17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ مصنف تسلیم نسرین نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کی حالت ہندوستان میں اس کے پڑوسی ملکوں پاکستان اور بنگلہ دیش سے بہتر ہے ۔ بنگلہ دیشی مصنف نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ ہندوؤں اور بدھ مت کے پیرؤں پر بنگلہ دیش میں مظالم کئے جارہے ہیں ۔ 55سالہ مصنف نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالانکہ میں پاکستان کبھی نہیں گئی لیکن میں نے پڑھا ہے کہ وہاں پر مذہبی اقلیتوں کے ارکان کی صورتحال ابتر ہے ‘ انہیں تبدیلی مذہب پر مجبور کیا جاتا ہے اور ناکامی پر ان پر مقدمہ چلایا جاتا ہے ۔ وہ اندور لٹریچر فیسٹول کے سلسلہ میں اندور آئی ہوئی تھی ۔ یہ فیسٹول 15 ڈسمبر کو مقرر تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT