Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں مسڈ کال پر پانچ اہم خدمات

ہندوستان میں مسڈ کال پر پانچ اہم خدمات

نئی دہلی ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مس کال کر کے آپ کم از کم پانچ اشیاء ہندوستان میں بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اپنی مشکلات سرکاری عہدیداروں کے سامنے پیش کرنے کا آسان اور مقبول عام طریقہ ہوگا ۔ آپ کئی مارکیٹنگ کمپنیوں ‘ بینکوں اور دیگر اداروں کی توجہ اپنے مسائل کی طرف مبذول کرسکتے ہیں ۔ اس لئے مس کال کریں ۔ حسب ذیل میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔ بینک کے لین دین کیلئے بعض بینک اپنے صارفین کو اپنے بینک کاغذات کا معائنہ کرنے ایک منی اسٹیٹمنٹ ان کے سیل فون پر روانہ کررہی ہے اور بینک کے نمبر پر مس کال کر کے یا ٹکسٹ مسیج روانہ کر کے آپ تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں ۔ حال ہی میں جنوبی ہند کے بینکوں کے فیڈریشن نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک سہولت اپنے صارفین کو فراہم کی ہے ۔ وہ اپنی رقم اپنے اکاؤنٹ نمبر میں کسی بھی ہندوستانی بینک کے ذریعہ جمع کرواسکتے ہیں ۔ اس کیلئے صرف ایک مس کال دینا کافی ہوگا ۔ صارف کو پہلے اپنا ٹیلیفون نمبر سرکاری بینک کے سسٹم میں درج کروانا ہوگا ‘ اس کیلئے ایک ایس ایم ایس روانہ کی جاسکتی ہے جس میں صارف کا فون نمبر درج کیا جاسکتا ہے اور جو رقم منتقل کرنی ہو اس کی مقدار بھی تحریر کی جاسکتی ہے ۔

وزیراعظم سے رابطہ
وزیراعظم نریندرمودی نے مس کال کو ایک مقبول طریقہ بنادیا ہے جس کے ذریعہ سیاسی قائدین اور پارٹیوں سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ +91 8190881908 پر مس کال کیا جاسکتا ہے اور آپ کو جواب میں ٹیلی فون کال وصول ہوگا جس میں آپ نریندر مودی کی ریکارڈ کی ہوئی آواز سن سکیں گے ۔ ریڈیو پروگرام ’’ من کی بات ‘‘ میں انہوں نے جو کچھ کہا وہ سب آپ کو ٹیلیفون پر دستیاب ہوگا ۔ یہ حکمت عملی اتنی مقبول ہوئی کہ اب اس پر ان کی حریف کانگریس پارٹی تنقید کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ بعض لوگ مختلف مقاصد کیلئے مس کال دیتے ہیں ‘ اُن کے موبائیل نمبر درج کرلئے جاتے ہیں ۔ کانگریس کے ترجمان نے بی جے پی کو ’’ مس کال پارٹی ‘‘ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT