Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان میں مصروف ترین ہوم سیزن ، تین ٹیموں کیخلاف 13 ٹسٹ میچس

ہندوستان میں مصروف ترین ہوم سیزن ، تین ٹیموں کیخلاف 13 ٹسٹ میچس

انگلینڈ کے خلاف 9 نومبر کو راجکوٹ میں پہلے ٹسٹ کے ساتھ سیریز کا آغاز اور یکم نومبر کو ٹی ۔20 پر اختتام

نئی دہلی۔ 15 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں ت تین ونڈے انٹرنیشنل میچس اور تین ٹی ۔ 20 مقابلوں کی تفصیلات کا آج یہاں اعلان کردیا اور کہاکہ پہلا ٹسٹ میچ 9 نومبر کو راجکوٹ میں کھیلا جئاے گا ۔ تیسرا اور آخری ٹی ۔ 20 یکم فروری کو بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہوگا جس کے ساتھ تقریباً تین ماہ طویل سیریز کا اختتام عمل میں آئے گا ۔تین میچوں کی ونڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 15 جون کو پونے میں کھیلا جائے گا اس درمیان انگلینڈ کی ٹیم کرسمس کیلئے اپنے وطن روانہ ہوگی اور واپسی کے بعد محدود اوورس کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ بی سی سی آئی نے قبل ازیں ایک ددہی سیزن میں کھیلے جانے والے 24 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل بھاری بھرکم اور مصروف ترین ہوم سیریز کا اعلان کیا جس میں 13 ٹسٹ میچ بھی شامل ہیںؤ۔ ہندوستان نے ستمبر 1979 اور فروری 1980 کے درمیان تین ملکوں آسٹریلیا ، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی میزبانی کی تھی اور اس ( ہند) کو پانچ ٹسٹ میچوں میں کامیابی اور دیگر پانچ میں شکست ہوئی تھی ۔ 2016-17 کی سیریز میں بنگلہ دیش کی شکل میں ایک ٹیم کا اضافہ ہوا ہے جو پہلے مرتبہ ہندوستانی سرزمین پر پہلا ٹسٹ میچ کھیلے گی ۔ دورہ کرنے والی دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ ( تین ٹسٹ) ، انگلینڈ ( پانچ ٹسٹ) اور آسٹریلیا ( چار ٹسٹ ) شامل ہے۔ 1986-87 ، ہندوستان کیلئے دوسرا بھاری ہوم سیزن تھا جس میں 11 ٹسٹ میچ کھیلے گئے تھے ۔ ماباقی دیگر ہوم سیریز میں (2) اور (9) کے درمیان ٹسٹ میچس کھیلے گئے تھے ۔ ویراٹ کوہلی کی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں فی الحال دوسرا مقام حاصل ہے ۔ ہندوستانی ٹیم جولائی اور اگسٹ 2017 کے دوران ویسٹ انڈیز میں میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹسٹ میچ کھیلے گی ۔
ہند۔ انگلینڈ سیریز کب اور کہاں کھیلی جائے گی

TOPPOPULARRECENT