Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / ہندوستان میں مطلوب مجرم کی درخواست ضمانت مسترد

ہندوستان میں مطلوب مجرم کی درخواست ضمانت مسترد

40 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈکیتی پر ہانگ کانگ کی عدالت میں مقدمہ
ہانگ کانگ ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی سے لیکر جیل توڑ کر فرار ہونے تک مختلف سنگین جرائم میں ملوث ایک مجرم کو جو ہندوستانی پولیس کو شدت سے مطلوب ہے، ہانگ کانگ میں آج ضمانت دینے سے انکار کردیا جہاں وہ لاکھوں ڈالر کی ڈکیتی کا ملزم ہے۔ بیان کیا جاتا ہیکہ مذکورہ ملزم ہندوستانی شہری رمن جیت سنگھ انٹرپول کی عالمی فہرست میں شامل ہے۔ جنوبی چینی شہر میں ڈکیتی کے ایک واقعہ میں گرفتار کیا گیا تھا اس پر 9 فروری کو ہانگ کانگ کے مصروف علاقہ شاتسوئی میں دو افراد سے 450 ملین جاپانی ین (40 لاکھ امریکی ڈالر) نقد لوٹ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رمن جیت پر ڈکیتی کا الزام ہے اور وہ معاون ملزم اینیش لیمبو کے ساتھ مجسٹریٹس کی عدالت میں حاضر ہوا تھا۔ اس موقع پر کولون لٹی کورٹ کا مسلح پولیس نے محاصرہ کرلیا تھا اور ڈاگ اسکواڈ کو تیار رکھا گیا تھا۔ داخلہ سے قبل سیکوریٹی چیکس اور اسکریننگ کی گئی جو بالعموم تحت کی عدالتوں میں نہیں کی جاتی۔ 29 سالہ رمن جیت سنگھ کو ایک بند ویان میں لایا گیا جس کے اطراف آٹھ پولیس موٹر سیکل نگرانی کا کام انجام دے رہے تھے ۔ مجسٹریٹ نے ملزم کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈکیتی کو ایک انتہائی سنگین جرم قرار دیا۔ ہندوستانی پولیس نے کہا کہ رمن جیت سنگھ کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ 9 سال کی عمر سے ہانگ کانگ میں مقیم تھا۔

TOPPOPULARRECENT