Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں واقع کال سنٹرس بند کردینے برطانیہ کا فیصلہ

ہندوستان میں واقع کال سنٹرس بند کردینے برطانیہ کا فیصلہ

لندن ۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ٹیلی کام کمپنی برٹش ٹیلی کام نے ہندوستان میں واقع اپنے تمام کال سنٹرس کو بند کردینے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے ۔ ان تمام کو برطانیہ واپس لایا جائے گا ۔ برطانیہ کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی نے کہاکہ 2016ء کے ختم تک 80 فیصد کالس کا برطانیہ میں ہی جواب دیا جائے گا ۔ اس کے بعد آئندہ دنوں تک اسے پوری طرح یہاں منتقل کردیا جائیگا۔ برٹش ٹیلی کام کنزیومر کے چیف ایکزیکٹیو جان پیٹر نے کہاکہ ہمارے صارفین نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں واقع رابطہ مرکز سے بات کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں ہمارے پارٹنرس نے اچھی خدمات انجام دی ہیں لیکن ہمارا یہ احساس ہے کہ اب برطانیہ میں زیادہ سرمایہ کاری کا وقت آچکا ہے اور ہمارے صارفین بھی یہی چاہتے ہیں۔ اس فرم کے برطانیہ میں 10 ملین سے زائد صارفین ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT