Saturday , December 15 2018

ہندوستان میں پاکستان سیریز ممکن ، انوراگ ٹھاکر کا بیان

نئی دہلی ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ بورڈ سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اُن کے بورڈ ( بی سی سی آئی ) اور پی سی بی ( پاکستان کرکٹ بورڈ ) نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے بارے میں ابتدائی غوروخوض منعقد کیا ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ یہ سیریز ہندوستان میں اس سال کے اواخر میں یا کسی تیسرے ملک میں منعقد کی جاسکتی ہے۔ قبل ازیں پی سی بی سربراہ شہریار خان نے کہا تھا کہ پاکستان ڈسمبر میں ہندوستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تین ٹسٹ، پانچ او ڈی آئیز اور دو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنلس کیلئے میزبانی کرنے پر آمادہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT