Thursday , April 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان میں پہلے ڈے نائیٹ ٹسٹ کی راہ ہموار ہونے لگی

ہندوستان میں پہلے ڈے نائیٹ ٹسٹ کی راہ ہموار ہونے لگی

نئی دہلی ۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چودھری کی جانب سے بھیجی گئی ای میل کے جواب میں دورہ ہندوستان کے دوران ایک ٹسٹ میچ مصنوعی روشنی میں گلابی گیند کے ساتھ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔سی ڈبلیو آئی کے صدر ڈیو کیمرون نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہمارے درمیان بات چیت ہوئی تھی ہم باخوشی ہندوستان میں پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلنے کو تیار ہیں اور پروگرام کو حتمی شکل دینے کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ ہندوستان نے اگرچہ رواں برس تاریخ میں پہلے نائٹ ٹسٹ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں لیکن انھیں اس سلسلے میں کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی منظوری درکار ہوگی جس کے چیئرمین ونود رائے نے بی سی سی آئی کو نائٹ ٹسٹ کے منصوبے کو موخر کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے جواب میں امیتابھ چودھری نے واضح کیا کہ انھوں نے ٹسٹ کرکٹ کی بہترین کیلیے اقدامات نہیں کیے تو اس طرز میں شائقین کی دلچسپی ماند پڑسکتی ہے۔بی سی سی آئی کے ہی ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر منظوری ملتی ہے تو پھر ہندوستان میں پہلے نائٹ ٹسٹ کی میزبانی راجکوٹ کو مل سکتی ہے۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی ٹورکمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اکتوبر میں مجوزہ دو ٹسٹ مقابلوں کیلیے راجکوٹ اور حیدرآباد کا انتخاب کیا ہے جبکہ ونڈے میچز ممبئی، گوہاٹی، کوچی، اندور اور پونے میں کھیلے جائیں گے۔ کولکتہ ، چینائی اور کانپور کا انتخاب تین ٹوئنٹی 20 میچز کی میزبانی کیلئے کیاگیا ہے۔اس سے قبل ہندوستان جون میں افغانستان کے خلاف ایک ٹسٹ کھیلے گا جبکہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کی تکمیل پر ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT