Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان میں پیرس کی فٹبال اکیڈیمی کا قیام

ہندوستان میں پیرس کی فٹبال اکیڈیمی کا قیام

نئی دہلی ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کو 1998ء میں ورلڈ کپ جتوانے والے کھلاڑی لورینٹ بلینک نے کہا ہیکہ ان کا پہلا مقصد پیرس سے تعلق رکھنے والی سینٹ گیرمین اکیڈیمی کا فٹبال مرکز ہندوستان میں قائم کرنا ہے تاکہ یہاں کے نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کی ایسی تربیت دینا ہے جس کے ذریعہ وہ فرانسیسی کھلاڑیوں کی طرح مظاہرہ کرسکیں۔ فرانس کے مشہور کلب پیرس سینٹ گیرمین اکیڈیمی جس کی کوچنگ لورینٹ دے رہے ہیں، وہ دہلی میں غالباً جولائی میں اپنی اکیڈیمی کا آغاز کریں گے۔ پی ٹی آئی سے اظہارخیال کرتے ہوئے لورینٹ نے کہا کہ ہندوستان میں اکیڈیمی کے قیام کا مقصد فرانسیسی کھلاڑیوں سے واقفیت کے علاوہ ہندوستانی نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT