Tuesday , December 11 2018

ہندوستان میں ڈیاگو میراڈونا بیحد مقبول : مودی

بیونس آئرس، 30نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لوگ ارجیٹینا کے کلچر کے بہت دلدادہ ہیں اور کھیل اور دیگر شعبوں میں حاصل کی گئی حصولیابیوں کے معترف ہیں اور روززرہ کی بات چیت میں فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کا ذکر ہوتا ہے جو ہندوستان میں بیحد مقبول ہیں۔ مسٹر مودی نے یہاں آرٹ آف لیونگ کی طرف سے منعقد یوگا فار پیس پروگرام میں حصہ لینے آئے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ ارجنٹینا کے لوگ ہندوستانی کلچر، رقص اور موسیقی کے دیوانے ہیں اور ہندوستان میں لوگ ارجنٹینا کی کھیل میں حصولیابیوں کی دل کھول کر تعریف کرتے ہیں ۔ میراڈونا کا نام ہمارے ملک میں لوگوں کی بول چال اور کہاوتوں تک میں پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹینا کے لوگ بالخصوص نوجوانوں کے درمیان یوگا کی مقبولیت دیکھ کر وہ حیرت زدہ ہیں اور لوگوں کے صحت مند رہنے اور سماج کو متحد کرنے میںیوگا ایک ذریعہ بن گیا ہے ۔مسٹر مودی نے کئی ٹوئٹ کرتے ہوئے ہندوستانی کمیونٹی اور ارجنٹینا کے لوگوں کو 2019میں کاشی میں منعقد ہونے والے پرواسی بھارتیہ دیوس پروگرام اور پریاگ راج کنبھ میں آنے کی دعوت دی۔

TOPPOPULARRECENT