Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں کرانہ مرچنٹس کی اہمیت

ہندوستان میں کرانہ مرچنٹس کی اہمیت

آن لائن ریٹیل بزنس نے خاطرخواہ پیشرفت نہیں کی: ادی گودریج
حیدرآباد 18 اپریل (سیاست نیوز) ہندوستان میں ای ریٹیل بزنس اور آن لائن کے ذریعہ خرید و فروخت کے معاملہ میں خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ ممتاز صنعتکار ادی بی گودریج نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’کرانہ‘‘ مرچنٹس کافی مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ صدرنشین گودریج گروپ نے کہاکہ ریٹیل شعبہ میں آن لائن بزنس نے ہندوستان میں خاطر خواہ پیشرفت نہیں کی ہے۔ آج بھی 90 فیصد سے زائد فروخت کرانہ مرچنٹس کے ذریعہ ہوتی ہے جن کی کارکردگی کافی مؤثر ہے۔ سابق صدر کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) ادی گودریج نے کہاکہ صارفین کی اشیاء بالخصوص ملبوسات کے شعبہ میں ای ریٹیل بزنس کو اپنی کاررکردگی بہتر بنانی ہوگی۔ اُنھوں نے اِس بات سے بھی اتفاق نہیں کیاکہ ہندوستان میں عام طور پر جن شعبوں میں ترقی ہونی چاہئے وہاں بے روزگاری پائی جاتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسا کہنا درست نہیں ہے، ہم زیادہ سے زیادہ بالخصوص غیر منظم شعبہ میں روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے قومی اور ریاستی شاہراہوں سے 500 میٹر کے فاصلے نے الکحل کی فروخت اور استعمال پر امتناع کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ یہ کوئی اچھا فیصلہ نہیں۔ کیوں کہ ایسی کئی شاہراہیں شہروں میں واقع ہیں۔

TOPPOPULARRECENT