Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں ہر سال 2.7 لاکھ افراد کی ٹی بی سے موت

ہندوستان میں ہر سال 2.7 لاکھ افراد کی ٹی بی سے موت

مرض کی بہتر تشخیص اور مناسب دوا کے استعمال پر ڈاکٹر سبھاکر کانڈی کا زور

مرض کی بہتر تشخیص اور مناسب دوا کے استعمال پر ڈاکٹر سبھاکر کانڈی کا زور
حیدرآباد ۔ 21 مارچ (سیاست نیوز) دو بلین سے زیادہ لوگ ٹی بی کے انفیکشن سے متاثر ہیں اور ان میں 10 میں ایک کو ان کی زندگی میں ٹی بی کا عارضہ لاحق ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او گلوبل ٹی بی رپورٹ 2014ء کے مطابق دنیا میں 13 ملین ٹی بی کیسیس ہیں اور ان میں 9 ملین نئے ٹی بی کیسیس ہیں۔ ڈاکٹر سبھاکر کانڈی، پروفیسر پلیمنری میڈیسن عثمانیہ میڈیکل کالج نے کہا کہ ہر سال 1.5 ملین اموات ٹی بی کے باعث ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ٹی بی کے 22 لاکھ نئے کیسیس کی اطلاعات ہیں۔ ہندوستان میں ہر سال 2.7 لاکھ لوگوں کی ٹی بی کے باعث موت ہورہی ہے۔ اس طرح ہر 2 منٹ میں ٹی بی کی وجہ سے 3 لوگوں کی موت ہورہی ہے اور ہر روز ہندوستان میں 1000 لوگوں کی ٹی بی کے باعث موت ہورہی ہے۔ تمباکو کے استعمال سے ٹی بی کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں 20 فیصد سے زیادہ ٹی بی کیسیس کو تمباکو نوشی سے منسوب کیا جاتا ہے۔ 24 مارچ کو منائے جانے والے ورلڈ ٹی بی ڈے کے سلسلہ میں ڈاکٹر سبھاکر کانڈی نے ٹی بی کی بہتر تشخیص اور مناسب دوا کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ اس طرح اس مہلک مرض پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT