Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان میں 100 ارب پتی افراد ، عالمی سطح پر چھٹا مقام

ہندوستان میں 100 ارب پتی افراد ، عالمی سطح پر چھٹا مقام

سنگاپور / نئی دہلی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد کے اعتبار سے چھٹا مقام برقرار رکھا ہے جہاں ایسے 100 افراد پائے جاتے ہیں جن کی مجموعی دولت 175 بلین ڈالرس ہے۔ عالمی سطح پر ارب پتی افراد کی تعداد 2325 ہوچکی ہے۔ ویلتھ ایکس اور یو بی ایس بلینئر سینسس 2014 کے مطابق اگرچہ کہ ہندوستان میں ارب پتی افراد کی

سنگاپور / نئی دہلی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد کے اعتبار سے چھٹا مقام برقرار رکھا ہے جہاں ایسے 100 افراد پائے جاتے ہیں جن کی مجموعی دولت 175 بلین ڈالرس ہے۔ عالمی سطح پر ارب پتی افراد کی تعداد 2325 ہوچکی ہے۔ ویلتھ ایکس اور یو بی ایس بلینئر سینسس 2014 کے مطابق اگرچہ کہ ہندوستان میں ارب پتی افراد کی تعداد گزشتہ سال (2013 ء میں 103 تھی) کے مقابلہ کم ہوئی لیکن اب بھی ہندوستان چھٹے مقام پر برقرار ہے۔ دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ ہندوستان میں ارب پتی افراد کی تعداد سوئٹزرلینڈ ، ہانک کانگ اور فرانس سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ملک کا تجارتی دارالحکومت ممبئی 28 ارب پتی افراد کی رہائش کا مقام ہے اور اسے بھی 20 سرکردہ بلینئر سٹیز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں نیویارک سب سے آگے ہے جہاں 103 ارب پتی افراد رہتے ہیں۔ سرکردہ 40 بلینئر ممالک کی فہرست میں امریکہ سب سے آگے ہے، اس کے بعد چین دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT