ہندوستان میں 32 ہزار غیر ملکی پناہ گزین

نئی دہلی 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) پناہ گزینوں کے مصائب و آلام کے بارے میں شعور بیداری کرنے کیلئے یونائیٹیڈ نیشن ہائی کمشنر فار رفیوجیز نے آج عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر ملک بھر میں سلسلہ وار پروگرام منعقد کئے۔ ہائی کمشنر نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ آج عالمی یوم پناہ گزین ہے اور ان کی حوصلہ افزائی اور تسلی دینے کی ضرورت ہے اور د

نئی دہلی 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) پناہ گزینوں کے مصائب و آلام کے بارے میں شعور بیداری کرنے کیلئے یونائیٹیڈ نیشن ہائی کمشنر فار رفیوجیز نے آج عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر ملک بھر میں سلسلہ وار پروگرام منعقد کئے۔ ہائی کمشنر نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ آج عالمی یوم پناہ گزین ہے اور ان کی حوصلہ افزائی اور تسلی دینے کی ضرورت ہے اور دنیا بھر میں بے سرو سامان در در بھٹکنے والے پناہ گزینوں سے آج یگانگت کا اظہار کیا جائے۔ ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں بالی ووڈ اداکار جان ابراہام نے افغانستان، میانمار، سری لنکا اور صومالیہ کے نوجوان پناہ گزینوں سے تبادلہ خیال کیا اور امپاورمنٹ، تعلیم کی اہمیت اور بامقصد زندگی گزارنے کے بارے میں مخاطب کیا۔ دہلی میں یوم پناہ گزین کے موقع پر ممتاز فوٹو گرافر رگھو رانے کی تصویری نمائش کا اہتمام راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر کیا گیا جس میں پناہ گزینوں کی جدوجہد اور زندگی کی مشکلات کو پیش کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں UNHCR تقریباً 32,000 افراد کی دیکھ بھال کرتی ہے جس میں 26,500 کو پناہ گزین کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے اور دیگر 5,700 کی درخواستیں زیرغور ہیں جن میں زیادہ تر افغانستان اور میانمار ے علاوہ صومالیہ، عراق اور ایران کے چھوٹے چھوٹے گروپس شامل ہیں۔ غیر ملکی پناہ گزینوں کی اکثریت دہلی اور تلنگانہ، جموں، ہریانہ، راجستھان، مہاراشٹرا اور اترپردیش میں قیام پذیر ہے۔

TOPPOPULARRECENT