Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان میں 68 ارب پتی 30 ممبئی میں رہائش پذیر

ہندوستان میں 68 ارب پتی 30 ممبئی میں رہائش پذیر

ممبئی ۔9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں جملہ 68 ارب پتی افراد ہیں جن میں 30 ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں رہتے ہیں ۔ نائیٹ فراینک ویلتھ رپورٹ 2015 کے مطابق سب سے زیادہ ارب پتی نیویارک میں ہیں جن کی تعداد 114ہے ۔ ہندوستان 97 ممالک میں 68 ارب پتی افراد کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کی ارب پتی آبادی میں 2024 تک 110 فیصد اضافہ ہوگا۔ عالمی سطح پر گزشتہ ایک دہے کے دوران 830 افراد ارب پتی زمرے میں شامل ہوئے ہیںجبکہ سال 2014 میں 53 افراد اس فہرست میں شامل ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT