Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / ہندوستان میں 97 کروڑ موبائیل یوزرس ، Airtel نمبر1

ہندوستان میں 97 کروڑ موبائیل یوزرس ، Airtel نمبر1

نئی دہلی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں موبائیل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 97.54 کروڑ ہے۔ سلیولر آپریٹرس میں موبائیل فون کے 97.54 کروڑ سبسکرائبرس (صارفین) تھے جن میں سب سے زیادہ سبسکرائبرس ایرٹیل کمپنی کے ہیں۔ ملک بھر میں ایرٹیل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 28.95 کروڑ ہے۔ اس طرح ہندوستانی مارکیٹ میں ایرٹیل فون کنکشن 20% سے زیادہ ہیں۔ 21 کروڑ یوزرس رکھنے والی Vodafone کمپنی دوسرے نمبر ہے۔ Idea کمپنی کے 19 کروڑ سبسکرائبرس ہیں۔ Jio فون کی تفصیلات اس رپورٹ میں پیش نہیں کی ہیں۔ اترپردیش میں سب سے زیادہ فون استعمال ہوتا ہے۔ وہاں موبائیل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 8.45 کروڑ ہے۔ دوسرے نمبر پر مہاراشٹرا ہے جہاں 8.19 کروڑ صارفین ہیں۔

TOPPOPULARRECENT