Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان نیپال کا بڑا بھائی ’’بگ برادر ‘‘نہیں:سشما

ہندوستان نیپال کا بڑا بھائی ’’بگ برادر ‘‘نہیں:سشما

نئی دہلی ۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )نیپال میں مدہیسی احتجاج کے بعد باہمی روابط میں استحکام کے تناظر میں ہندوستان نے آج کہا کہ وہ نیپال کا ’’بڑا بھائی ‘‘ ہے اور وہ ’’بگ برادر ‘‘ نہیں جیسا کہ عام طورپر کہا جاتا ہے۔ وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اپنے پڑوسی ملک کی مدد کرتا رہے گا اور کبھی وہ مشکلات کھڑی ہونے نہیں دے گا ۔ انھوں نے دونوں ممالک کے مابین قدیم روابط کا حوالہ دیااور نیپال کی سیاسی قیادت بالخصوص وزیراعظم کے پی شرما اوولی کی ستائش کی جنھوں نے نیا دستور متعارف کیا ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ مشکل حالات میں بالخصوص مابعد زلزلہ نیپال کی سیاسی قیادت نے جس بصیرت کا مظاہرہ کیا اُس پر وہ انھیں مبارکباد دیتی ہیں۔ اس وقت چند موضوعات زیربحث آئے اور مدہیسی نے بھی سیاسی نمائندگی توقع کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT