Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹس سے ہرادیا

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹس سے ہرادیا

ونڈے سیریز 3-0 سے جیت لی ، ٹیم کو نمبر 1 پوزیشن
اندور ۔ /24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے آج 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف 5 وکٹ سے باآسانی کامیابی دلائی ۔ اس طرح ہندوستان نے تیسرا ونڈے انٹرنیشنل میچ بھی جیت لیا اور عالمی رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستان نے کامیابی کیلئے 294 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے یہ نشانہ اس وقت پورا کرلیا جبکہ ابھی 13 گیندیں باقی تھیں ۔ اس نے پانچ ونڈے میچیز کی یہ سیریز 3-0 سے جیت لی ہے ۔ اوپنرس روہت شرما(71) اور اجکیا راہانے (70) نے 131 رنز کی پارٹنر شپ نبھاتے ہوئے مضبوط بنیاد رکھی ۔ ان کے بعد پانڈیا نے 72 گیندوں میں 78 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ آسٹریلیا کے اوپنر ارون فنچ کی سنچری رائیگاں ثابت ہوئی ۔ (اننگز اسپورٹس صفحہ پر)

TOPPOPULARRECENT