Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیتا

ہندوستان نے اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیتا

جیت کا سہرا پنکج اڈوانی اور منن چندرا کے سر ۔ فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو شکست

دوحہ ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی جوڑی پنکج اڈوانی اور منن چندرا نے اپنے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی ۔ کل رات ہوئے بیسٹ آف فائیو فائنل میں 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد ہندوستان تیسرے فریم میں بھی 0-30 سے بھی پیچھے تھا ۔ لیکن چندرا نے اس کے بعد 39 کے بریک کے ساتھ ہندوستان کو واپسی دلائی اور پھر اڈوانی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریم میں ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ چوتھے فریم میں اڈوانی بابر مسیح سے 1-20 سے پچھڑے ہوئے مشکل میں تھے لیکن پھر 69 بریک کے ساتھ بہترین واپسی کرتے ہوئے ہندوستان کو 2-2 کی برابری پر لاکھڑا کیا ہے ۔ پانچوں اور فیصلہ کن فریم میں چندرا اور محمد آصف کے بیچ زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے اہم موقعوں پر بھناتے ہوئے مقابلے میں جیت درج کی ۔ فائنل میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی ۔ بابر نے پہلے فریم میں چندرا کو آسانی سے 73-24 سے آسانی سے شکست دے دی جبکہ آصف نے اڈوانی کو سخت مقابلے میں 61-56 سے ہراکر پاکستان کو 2-0 کی بڑھتی دلادی ۔ لیکن اس کے بعد اڈوانی اور چندرا نے واپسی کرتے ہوئے 72-41 سے واپسی کرتے ہوئے اہم دونوں سنگل فریم جیت کر خطاب پر ہندوستانی پرچم لہرادیا ۔ اس جیت کے ساتھ اڈوانی کے عالمی خطاب کی تعداد 19 ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT