Wednesday , July 18 2018
Home / Top Stories / ہندوستان نے اگنی ۔ فیفتھ کا کامیاب تجربہ کیا

ہندوستان نے اگنی ۔ فیفتھ کا کامیاب تجربہ کیا

پانچ ہزار کیلو میٹر طویل فاصلے پر مار کرنے والی بالسٹک میزائیل میں نیوکلیر ہتھیار لیجانے کی صلاحیت
بالاسور (اڈیشہ) 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اڈیشہ کے ساحل سے 5000 کیلو میٹر تک مار کرنے والے بین براعظم بالسٹک میزائیل اگنی ۔ فیفتھ کا کامیاب تجربہ کیا۔ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او کے ذرائع کے مطابق نیوکلیر صلاحیت اور سب سے طویل فاصلے پر مار کرنے والے اگنی ۔ فیفتھ میزائیل کا آج صبح 9 بجکر 55 منٹ پر عبدالکلام جزائر سے داغا گیا۔ اِس جزائر کو قبل ازیں ویلر جزائر کے نام جانا جاتا تھا۔ میزائیل اپنے پہلے سے مقررہ ہدف کو تباہ کرتے ہوئے خلیج بنگال میں جاگرا۔ ڈی آر ڈی او کی طرف سے اندرون ملک تیار کئے گئے اگنی ۔ فیفتھ میزائیل کی لمبائی 17 میٹر، چوڑائی 2 میٹر اور وزن تقریباً 50 ٹن ہے۔ یہ میزائیل ایک ٹن تک نیوکلیر ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والے اگنی ۔ V بالسٹک میزائیل زمین سے زمین تک مار کرنے کی قابلیت ہے۔ اگنی ۔ V چین کے شمالی علاقوں سمیت یوروپ کے زیادہ تر حصوں تک پہونچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے ساتھ اگنی سیریز میزائیل کی یہ پانچویں سیریز ہے۔ قبل ازیں ہندوستان کے پاس اگنی ۔ I کا فاصلہ 700 کیلو میٹر، اگنی II- دو سو کیلو میٹراور اگنی III اورIV ، 2500 تا 3500 کیلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT