Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 16 رنز سے ہرا دیا

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 16 رنز سے ہرا دیا

کاکس بازار۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کپتان میتھالی راج کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستانی ویمنس ٹیم نے پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو 16 رنز سے ہرا دیا۔ اس طرح آئی سی سی ویمنس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ کیلئے ہندوستان کی بہتر شروعات ہوئی ہے۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان سے 101 رنز بنائے۔ کپتا

کاکس بازار۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کپتان میتھالی راج کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستانی ویمنس ٹیم نے پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو 16 رنز سے ہرا دیا۔ اس طرح آئی سی سی ویمنس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ کیلئے ہندوستان کی بہتر شروعات ہوئی ہے۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان سے 101 رنز بنائے۔ کپتان میتھالی راج 55 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں اور پونم راوت نے 42 رنز بنائے۔ ان دونوں نے دوسری وکٹ کی رفاقت میں 98 ناٹ آؤٹ رنز جوڑے۔

میتھالی نے 64 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے لگائے، جبکہ راوت نے 46 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورس میں 85 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ رومانہ احمد نے سب سے زیادہ 21 رنز اسکور کئے۔ لیفٹ آرم اسپنر سرونتھی نائیڈو نے 3 اوورس میں 9 رنز دے کر 4 وکٹس لئے جبکہ جھولن گوسوامی نے 14 رنز دے کر 2 وکٹس لئے اور اسپنر گوہر سلطانہ بھی 11 رنز کے عوض 2 وکٹس لئے۔ تین میچس کی اس سیریز میں ہندوستان 1-0 سے آگے ہے۔

آئی ٹی ایف فیوچرس ٹائٹل
ساکیتھ مئی نینی نے جیت لیا
بھیماورم (آندھرا پردیش)۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ڈیوس کپ یافتہ ساکیتھ مئی نینی ڈبلز پارٹنر صنم سنگھ کو 10 ہزار ڈالرس کے آئی ٹی ایف فیوچرس ٹورنمنٹ میں شکست دے کر پہلا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے اپنے سینئر ساتھی کو 4-6 ، 6-3 ، 6-1 سے ہرادیا۔ گزشتہ ہفتہ ساکیتھ نے صنم کے ساتھ ڈبلز ٹروفی میں دوسرا ٹائٹل جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT