Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے بیڈ مینٹن میں سری لنکا کوشکست دی

ہندوستان نے بیڈ مینٹن میں سری لنکا کوشکست دی

گولڈ کوسٹ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس ٹیم نے یہاں کامن ویلتھ کھیل میں جمعرات کو اپنے گروپ2 میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 0۔3 سے یکطرفہ جیت اپنے نام کرلیا۔خواتین کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کی چنوتی کو 0۔3 سے شکست سے دوچار کردیا۔منک بترا نے پہلے انفرادی میچ میں ایرانڈی واروساوی تھانا کو 3۔11، 5۔11، 3۔11سے ہرایا۔دوسرے انفرادی مقابلے میں سرتھتھا مکھرجی نے اشارا باڈو کو 5۔11، 8۔11، 4۔11 سے یکطرفہ میچ میں شکست سے دوچار کرکے اسکور 0۔2 کردیا۔وہیں خاتون جوڑی میں سرتھیتھا اور پوجا سہستر بودھے کی ٹیم نے بادو اور ہنسنی کاپوگیانا کی ٹیم کو 6۔11، 7۔11، 3۔11سے شکست سے دوچار کرکے ہندوستان کو 0۔3سے جیت دلادی۔ہندوستانی خاتون ٹیم کا اگلا میچ ویلس سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT