Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان نے تیل کنویں پرقازقستان کی پیشکش مسترد کردی

ہندوستان نے تیل کنویں پرقازقستان کی پیشکش مسترد کردی

نئی دہلی، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)قازقستان کی جانب سے کشاگن تیل کنویں میں حصہ داری خریدنے کیلئے ہندوستان کی پانچ بلین امریکی ڈالر کی معاملت کو روکے جانے کے لگ بھگ دو سال بعد او این جی سی ودیش لمیٹیڈ نے کہا ہے کہ اوسط جسامت والے متبادل ابائی تیل بلاک کی پیشکش معقول معلوم نہیں ہوتی ہے ۔ یہ بلاک کاسپیائی بحیرہ میں واقع ہے ۔ قازقستان نے گزشت

نئی دہلی، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)قازقستان کی جانب سے کشاگن تیل کنویں میں حصہ داری خریدنے کیلئے ہندوستان کی پانچ بلین امریکی ڈالر کی معاملت کو روکے جانے کے لگ بھگ دو سال بعد او این جی سی ودیش لمیٹیڈ نے کہا ہے کہ اوسط جسامت والے متبادل ابائی تیل بلاک کی پیشکش معقول معلوم نہیں ہوتی ہے ۔ یہ بلاک کاسپیائی بحیرہ میں واقع ہے ۔ قازقستان نے گزشتہ سال اپریل میں ابائی میں او وی ایل کو حصہ داری کی پیشکش کی تھی جو قبل ازیں ناروے کی کمپنی Statoil چلایا کرتی تھی ۔ او وی ایل دراصل آئیل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن ( او این جی سی ) کا سمندر پار کام کرنے والا سرکاری ادارہ ہے جو تیل کے کنوؤں کو دریافت کرتا ہے ۔ اس ادارے نے قازقستان کی پیشکش کا ایک سال تک تمام پہلوؤں سے جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسے قبول کرنا فائدہ مند نہیں۔ نہایت معتبر ذرائع کے مطابق او وی ایل کو ابائی بلاک میں 25 فیصد حصہ کی پیشکش کی تھی جس کیلئے حکومت قازقستان نے 2.8 بلین بیارل ذخائر تیل کا تخمینہ لگایا ہے ۔ تاہم ہندوستانی کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ ذخائر اُس قدر زیادہ نہیں ہوسکتے ۔ چنانچہ کمپنی نے باقاعدہ طورپر اسے مسترد کرتے ہوئے قازقستان حکومت کو اپنے فیصلے سے واقف کرادیا ہے ۔

امیتابھ بچن کی فیس بک پر مقبولیت
ممبئی ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج فیس بک پر 21 ملین افراد سے جڑنے کا عظیم سنگ میل عبور کیا ہے جس پر انھوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کاشکریہ ادا کیا اور بتایا کہ مستقبل میں ان کا نشانہ 30 ملین افراد سے جڑنا ہے۔72 سالہ سوپر اسٹار جوکہ سماجی رابطے کی سائیٹ پر کافی سرگرم رہتے ہیں ، اُن کے مداح فیس بک پر سوپر اسٹار سے رابطے میں اپنے خیالات و احساس بانٹ سکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT