Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 35 رن سے شکست دیدی

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 35 رن سے شکست دیدی

چینائی ۔ /22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے پانچ ون ڈے کرکٹ میچیس کی سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کو 35 رن سے شکست دے کر سیریز دو دو سے برابر کردی ۔ چینائی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 299 رن بنائے ۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابراہام ڈی ویلیئرز کی شاندار بیاٹنگ کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز ہی بناسکی ۔ ایک روزہ میاچوں کا آخری مقابلہ /25 اکٹوبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوگا ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ونڈے سیریز کے اہم مقابلہ میں ناقص شروعات کے باوجود ہندوستانی ٹیم نے ویراٹ کوہلی کی26ویں سنچری اورناقص فام سے پریشان بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سریش رائنا کی نصف سنچری کی بدولت 8وکٹوں کے نقصان پر 299رنز اسکور کئے ہیں ۔ قبل ازیں کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن قومی ٹیم کے دونوں اوپنرس جس وقت 8ویں اوورس میں پویلین لوٹے اُس وقت ہندوستان کا اسکور محض 35رنز تھا ۔ دھون کے ناقص فام کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ انہوں نے 15گیندوں میں 7رنز بنائے ۔ جب کہ روہت شرما 4چوکوں کی مدد سے 21رنز اسکور کئے ۔ ناقص شروعات کے بعد ویراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے (45) نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر 134رنز کی پارٹنرشپ نبھائی ۔ کوہلی نے 140گیندوں میں 6چوکوں اور 5چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 138رنز بنائے ۔ رہانے 53گیندوں میںچار چوکوں پر مشتمل اننگز میں 45رنز اسکور کئے ۔ رائنا جو گذشتہ تین مقابلوں میں صرف تین رن ہی اسکور کرپائے تھے انہوں نے فام میں واپسی کرتے ہوئے 52گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کے ہمراہ 53رنز اسکور کئے ۔ دھونی نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے خود چھٹے نمبر پر بیٹنگ کی جہاں وہ 16گیندوں میں صرف ایک چوکے کی مدد سے 15رنز بنائے ۔ ڈیل اسٹین نے 61 اور ربڈا  نے 54رنز کے عوض فی کس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT