Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے جنوبی کوریا کے خلاف سیریز جیت لی

ہندوستان نے جنوبی کوریا کے خلاف سیریز جیت لی

سیول۔9مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہندستانی ویمنس ہاکی ٹیم نے اپنی پچھلی شکست سے سبق لیتے ہوئے جنوبی کوریا کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں آج یہاں3-1 کی بہترین کامیابی درج کرتے ہوئے نہ صرف واپسی کی بلکہ پانچ میچوں کی سیریز میں 3 ۔1 کی کامیابی بھی حاصل کر لی۔پانچ میچوں کی سیریز میں ہندستانی خواتین نے چوتھے مقابلے میں یہاں جنچن نیشنل ایتھلیٹکس سینٹر میں جمعہ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ شکست کا بدلہ بھی برابر کر لیا۔ دنیا میں 10 ویں نمبر کی ٹیم ہندستان نے اب سیریز میں 3۔1 کی ناقابل تسخیر برتری بھی بنا لی ہے جبکہ اس کا آخری میچ اتوار کو ہونا ہے ۔میچ میں پہلے کوارٹر میں گرجیت کور نے دوسرے اور دیپکا نے 14 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو 2۔0 سے برتری دلائی۔اس کے بعد پونم رانی نے 47 ویں منٹ میں میدانی گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی۔ایم ھین پارک نے 57 ویں منٹ میں گول کر جنوبی کوریا کے لئے شکست کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی۔ہندستان نے اس سے پہلے دوسرے منٹ میں ہی پنالٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنا دیا جسے گرجیت نے کامیاب کیا اور جنوبی کوریا کی گول کیپر ھیابن جگ اسے روک نہیں سکیں۔وہیں میزبان ٹیم چوتھے اور10 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے مواقع ضائع گئے ۔ہندستان نے وہیں14 ویں منٹ میں بھی پنالٹی کارنر حاصل کیا اور دیپکا نے اسے کامیاب کیا ۔ دوسرے کوارٹر میں اگرچہ مقابلہ برابری کا رہا اور کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی۔

TOPPOPULARRECENT