Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / ہندوستان نے جونیر ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا

ہندوستان نے جونیر ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا

لکھنو ۔ /18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ایف آئی ایچ جونیر ہاکی ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ بنائی ۔ فائنل میں اس نے بلجیم کو 2-1 سے ہرایا۔ ہندوستان کو 15 سال کے بعد یہ کامیابی ملی ۔ اس سے پہلے 2001 ء میں ہوبرٹ میں ٹیم نے ٹورنمنٹ جیتا تھا ۔ یہ بھی پہلی مرتبہ ہے کہ میزبان ٹیم نے ورلڈ کپ فانئل میں کامیابی حاصل کی ۔ پہلے ہاف میں گرجنت سنگھ (8 ویں منٹ) اور سمرن جیت سنگھ (22 ویں منٹ) میں گول بناکر ٹیم کو مستحکم موقف فراہم کیا ۔ بلجیم نے 70 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرلیا تاہم مقابلہ ہندوستان کے حق میں رہا ۔ اس کامیابی پر سارے اسٹیڈیم میں جشن کا ماحول تھا اور مختلف سیاسی قائدین نے مبارکباد دی ۔ دفاعی چمپئین جرمنی نے ایک اور مقابلہ میں آسٹریلیا کو 3-0 سے ہراکر برانز میڈل حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT