Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے خود اپنے پیر پرکلہاڑی ماری: فانی

ہندوستان نے خود اپنے پیر پرکلہاڑی ماری: فانی

دہلی ۔3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر فانی ڈی ولیئرز نے کہا ہے کہ ہندوستان نے بیرونی کھلاڑیوں کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلا کر خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔ جنوبی افریقہ نے آئی پی ایل کھیلنے والے اپنے کھلاڑیوں کی شاندارمظاہروں کی بدولت حال ہی میں ہندوستان کو اسی کی سرزمین پر  ٹوئنٹی20  اور ونڈے سیریز میں شکست دی۔ فانی سمجھتے ہیں کہ ہندوستان خود اپنے زوال کا معمار ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمارے کھلاڑی ہندوستانی وکٹوں اور حالات  کے عادی ہو چکے ہیں لہذا ہندوستانی ٹیم  خود موجودہ مایوں کن نتائج کا ذمہ دار ہے۔ بیرونی کھلاڑی آئی پی ایل کھیل کھیل کر یہاں کی وکٹوں  سے اچھی طرح واقف  ہو چکے ہیں اورماضی کے برعکس برصغیر کی حالات اب بیرونی ٹیموں کیلئے خطرہ نہیں رہے۔ اٹھارہ ٹسٹ اور 83 ونڈے میچ کھیلنے والے 51 سالہ فاسٹ بولر نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں ہم ہندوستان  سے نہیں بلکہ یہاں کی حالات  سے شکست کھاتے  آئے ہیں۔ہندوستان  بیرون ملک میں اچھا نہیں کھیلتے وہ صرف گھر پر بہتر مظاہرہ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ موجودہ دورے سے قبل جنوبی افریقہ نے کبھی ہندوستان میں ونڈے سیریز نہیں جیتی اور فانی کا ماننا ہے کہ ٹسٹ سیریز بھی میزبان ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گی۔ حتی کہ ٹسٹ کرکٹ میں بھی جنوبی افریقہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ سخت حریف ثابت ہو گا ۔ پچھلے 15 برسوں  سے ہم نے بہت سیریز کھیلیں لیکن ہم حالات  کی وجہ سے ہندوستان کو ہرا نہیں سکے۔ ہندوسستان سے شکست  اور حالات  سے ہارنے میں بہت فرق ہے۔ یہ سیریز ہندوستان کیلئے بھی بہت مشکل ہو گی۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں 5 نومبر سے چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT