Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان نے دنیا کو فرقہ پرستی نہیں دی

ہندوستان نے دنیا کو فرقہ پرستی نہیں دی

روحانیت کا درس ملتا ہے وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب
ممبئی۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے دنیا کو فرقہ پرستی نہیں بلکہ صرف روحانیت دی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سنت اور دیگر علماء نے ہمیشہ قومی دھرم کا پالن کیا ہے ۔ مودی نے نامور جین راہب آچاریہ رتھا سندر سوری جی کی 300ویں کتاب کی رسم نقاب کشائی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ انجام دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام ہندوستان کے روحانی ورثاء میں یقین رکھتے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے عالم انسانیت کو اُسے درپیش بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کا موقع مل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ابھی یہ سمجھنے کے قابل نہیں ہوئی ہے کہ ہندوستان نے دنیا کو فرقہ پرستی نہیں بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا سبق دیا ہے۔دنیا کو فرقہ پرستی کے بجائے روحانیت کا تحفہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات برادری مسائل پیدا کرتی ہے لیکن روحانیت ان مسائل کا حل فراہم کرتی ہیں ۔ مودی نے کہا کہ جین راہب ایک عظیم سماجی مصلح اور روحانی قائد تھے جنہوں نے تمام نظریات اور اُن کے مقاصد اپنی مختلف کتابوں کے ذریعہ پوری کائنات کو فراہم کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT