Wednesday , December 12 2018

ہندوستان نے ساؤتھ ایشیاء باسکٹ بال چمپئن شپ جیت لی

کٹھمنڈو 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مرد زمرہ کی ٹیم نے مالدیپ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نہ صرف 108-32 کی کامیابی حاصل کی بلکہ اِس کامیابی کے ذریعہ اِس نے تیسرے ساؤتھ ایشین باسکٹ بال اسوسی ایشن چمپئن شپ کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 15 فیٹ کے اندرون کھیلے جانے والے اِس مقاب

کٹھمنڈو 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مرد زمرہ کی ٹیم نے مالدیپ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نہ صرف 108-32 کی کامیابی حاصل کی بلکہ اِس کامیابی کے ذریعہ اِس نے تیسرے ساؤتھ ایشین باسکٹ بال اسوسی ایشن چمپئن شپ کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 15 فیٹ کے اندرون کھیلے جانے والے اِس مقابلہ میں حریف کھلاڑیوں کو کسی بھی لمحہ مقابلہ میں واپسی کا موقع فراہم نہیں کیا۔ فار ورڈرس امجوت سنگھ ، ریکن پتھانی اور سنٹر میں امرت مان نے مجموعی طور پر 10 نشانات حاصل کئے۔ ہندوستان کے 7 فیٹ طویل قد کے کھلاڑی امرت مان توجہ کا مرکز رہے۔

TOPPOPULARRECENT