Wednesday , December 19 2018

ہندوستان نے سہواگ کا متبادل ڈھونڈ لیا:کوہلی

ڈھاکہ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اوپنر شکھر دھون کو سابق جارحانہ اوپنر وریندر سہواگ کا متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی ٹیم کیلئے وہی کارنامے انجام دے سکتے ہیں جو ماضی میں وریندر سہواگ انجام دیا کرتے تھے۔شکھر دھون نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹسٹ میچ میں 173 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی ج

ڈھاکہ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اوپنر شکھر دھون کو سابق جارحانہ اوپنر وریندر سہواگ کا متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی ٹیم کیلئے وہی کارنامے انجام دے سکتے ہیں جو ماضی میں وریندر سہواگ انجام دیا کرتے تھے۔شکھر دھون نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹسٹ میچ میں 173 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی جبکہ وہ ورلڈ کپ میں بھی ہندوستان کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔کوہلی نے کہا کہ ہمیں دھون پر ہمیشہ ہی اعتماد ہوتا ہے کہ اگر وہ ٹسٹ میچوں میں چل گئے تو وہ وہی کام کر سکتے ہیں جو ویرو پا جی(وریندر سہواگ) کیا کرتے تھے کیونکہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو پورے سیشن کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔کوہلی نے امید ظاہر کی کہ دھون ٹسٹ مقابلوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ مستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ٹسٹ میچ ڈرا پر ہوا جہاں میچ کے پانچوں دن بارش نے مداخلت کی اور بمشکل ڈھائی دن کا کھیل ہی پورا ہو سکا تھا۔تاہم میچ ڈرا ہونے کے باوجود کوہلی محسوس کرتے ہیں کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جو مواقع ملے اس میں صد فیصد کارکردگی دکھائی۔کوہلی نے میچ میں بولروں خصوصاً اسپنرز ہربھجن سنگھ اور روی چندرہ اشون کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، بطور کپتان ان دونوں کو ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھنا ایک انتہائی دلچسپ منظر تھا۔کوہلی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس ایسے کھلاڑی ہوں جو میچ جیت سکتے ہوں اور ان دونوں کھلاڑیوں میں یہ صلاحیت موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT